محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے 26 ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے 26 ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے 26 ستمبر سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی اور کہا خلیج بنگال سے ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے نئی موسمیاتی ایڈوائزری جاری کردی گئی ، جس میں بتایا کہ 25ستمبرسےگرم اورمرطوب ہواؤں کاسلسلہ خلیج بنگال سےپاکستان میں داخل ہوگا، ہواؤں کاسلسلہ بالائی علاقوں سےداخل ہونےکاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 26 ستمبر سے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جس سے 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی،وسطی علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور و دیگرعلاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 ستمبر تا یکم اکتوبر راولپنڈی، مری،گلیات سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کاامکان ہے جبکہ 26 سے 28 ستمبر کے دوران پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔

تھرپارکر، عمرکوٹ اور گرد و نواح میں بارش کاامکان ہے تاہم بلوچستان میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔

install suchtv android app on google app store