پاکستان ریلوے سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے اور اس حوالے سے سیکریٹری ریلوے نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
پاکستان ریلوے میں ریشنلائزیینشن کے معاملے پر سیکریٹری ریلوے نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے مطابق مختلف شعبوں میں رائٹ سائزنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہدایت نامے کے مطابق پہلے مرحلے میں مکینیکل اور سول انجیئنرگ، پولیس اور ٹریفک ڈیپارٹمنٹس میں رائٹ سائزنگ کی جائے گی جب کہ اگلے مرحلے میں دیگر شعوبوں کی رائٹ سائزنگ کی جائے گی۔
سیکریٹری ریلوے نے لیگل ڈاریکٹریٹ کی تعمیر نو ایک ہفتے میں مکمل کرنے اور آپریشنل ذمے داریوں کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آئی ٹی ڈایریکٹوریٹ کی ایک ہفتے میں ری اسٹکچرنگ کرنے کے ساتھ تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیر اعظم اسسٹنٹ پیکچ کے تحت محکمہ ریلوے میں غیر ضروری افراد کو بھرتی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ میں طویل چھٹی پر جانے والوں کی فہرست وزارت ریلوے کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہدایت نامے میں پاکستان ریلوے میں میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کے لیے تجاویز پیش کرنے کے ساتھ کسی بھی کیڈر میں تبدیلی نہ کرے اور پروموشن کے فیصلوں پر نظر ثانی کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ سگنل، ٹیلی کام، سگنل شاپ، پولیس، اکاؤنٹس سمیت مختلف شعبوں میں ورک لوڈ کو کم کرنے کے لیے بھی تجاویز مانگی گئی ہیں۔