پاکستان تحریک انصاف نے رواں ماہ اعلان کردہ جلسوں کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے اور ان کے کامیاب انعقاد کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے رواں ماہ اعلان کردہ جلسوں کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے اور پارٹی قیادت نے ان جلسوں کے کامیاب انعقاد کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف 8 ستمبر کو اسلام آباد سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرے گی جب کہ پارٹی نے اگلے جلسے کا بھی پلان تیار کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی اگلا جلسہ 12 ستمبر کو خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں کرے گی جب کہ لاہور میں جلسہ 20 ستمبر کو ہوگا۔
تحریک انصاف نے جلسوں کی تیاری کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم جلسے کے انعقاد سے چند گھنٹے قبل اسے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اجازت سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔