امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے یکم ستمبر سے ’حق دو عوام کو‘ تحریک کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کردیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ یکم ستمبر سے ’حق دو عوام کو‘ تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر رہے ہیں، تحریک کو نچلی سطح تک منظم کریں گے، پورے ملک میں ممبرشپ ہوگی، نوجوانوں پر خصوصی توجہ دیں گے جبکہ خواتین کو ممبر بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، بدھ کی ملک گیر ہڑتال کا کریڈٹ پوری قوم کو جاتا ہے، جماعت اسلامی نے پرامن عوامی جدوجہد کا ٹرینڈ متعارف کرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتیں مفادات اور جوڑ توڑ کی سیاست میں مصروف ہیں، فیملی انٹرپرائزز سیاست سے عوامی ریلیف کی توقع نہیں کی جاسکتی۔