بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں: صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں سیکیورٹی صورت حال کی بہترین کیلیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردوں کے حملوں اور صوبے کی سیکیورٹی صورت حال سمیت امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بریفنگ دی اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ صدر مملکت نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زوردیا۔

install suchtv android app on google app store