صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اُن کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے صدر مملکت کا پُرجوش استقبال کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ کو قیمتی بندوق کا تحفہ پیش کیا۔ جے یو آئی ترجمان کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، اسلم غوری ،انجنیئر ضیاء الرحمان موجود تھے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل تحریک انصاف کے وفد بھی اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچا جہاں دونوں جماعتوں کے قائدین میں ملاقات ہوئی تھی۔
بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے قائدین نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ملکر چلنے اور قانون سازی کیلیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔