سرکاری ملازمین ہوجائیں خبردار! اہم خبر آگئی

سرکاری ملازمین ہوجائیں خبردار! اہم خبر آگئی فائل فوٹو سرکاری ملازمین ہوجائیں خبردار! اہم خبر آگئی

حکومتی فیصلے کے بعد سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، اب حکومت کون سے ادارے بند کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مزید ادارے بند کرنے کی تیاری کرلی، ذرائع نے بتایا کہ نیشنل فرٹیلائزرکارپوریشن اور نیشنل فرٹیلائزرمارکیٹنگ لمیٹڈ کو بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےان اداروں کو بند کرنے کیلئے وزارت صنعت وپیداوارکو ٹاسک دے دیا ہے اور دونوں اداروں کو بند کرنے کے لیے تجاویز مانگی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو ایک ماہ میں اداروں کو بند کرنے سے متعلق تجاویز دی جائیں گی، جس میں ملازمین کے حوالے سے بھی تجویز شامل ہوگی۔

یاد رہے وفاقی حکومت رائٹ سائزنگ کمیٹی نے مختلف ادارے بند کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ وزارت آئی ٹی کے ماتحت ٹیلی کام فاؤنڈیشن کو بند کیا جائے۔

ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے ماتحت اداروں کی نجکاری کرنے کے احکامات بھی جاری کرتے ہوئے ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کی نیشنل آئی ٹی بورڈکی بڑےپیمانے پرتنظیم نوکی ہدایت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store