پنجاب حکومت اسلام آباد کے شہریوں کو بھی دو مہینے کے لیے سستی بجلی دے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اسلام آباد کی بجلی کمپنی کے ساتھ لاہور گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کی بجلی کمپنیوں کو خطوط بھیج دیے گئے ہیں۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 201 ایک سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو اگست اور ستمبر کے مہینوں میں 14 روپے فی یونٹ سستا دیا جائے گا، یہ ریلیف پنجاب کے بجٹ سے دیا گیا ہے، دیگر صوبوں کو بھی اختیار ہے کہ وہ اپنے بجٹ سے ریلیف دیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبے میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 2 ماہ کیلئے 14 روپے فی یونٹ تک ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے اقدامات کو سراہا تھا۔