9 مئی اور 18 مارچ کے واقعات کی ویڈیوز سامنے آئیں گی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا: عمر ایوب

عمر ایوب فائل فوٹو عمر ایوب

تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہےکہ 9 مئی اور 18 مارچ کے واقعات پی ٹی آئی کو ٹریپ کرنے کی سازش تھے۔انہوں نے کہا کہ جب ان واقعات کی سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آئے گی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا، 

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ جب ان واقعات کی سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آئے گی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا، 9 مئی اور 18 مارچ کے واقعات پی ٹی آئی کو ٹریپ کرنے کی سازش تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران جماعتوں سے مذاکرات کا مینڈیٹ محمود خان اچکزئی کو دیاگیا ہے، وہ کسی سے بھی مذاکرات کر سکتے ہیں لیکن ابھی کسی سے بھی کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ بیوروکریٹس کہتے تھے بنگلادیش ماڈل ہونا چاہیے اب دیکھ لیں بنگلادیش ماڈل میں کیا ہوا۔

install suchtv android app on google app store