جسٹس طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم نے ایڈہاک جج کا حلف اٹھا لیا

جسٹس طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم نے ایڈہاک جج کا حلف اٹھا لیا سوشل میڈیا جسٹس طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم نے ایڈہاک جج کا حلف اٹھا لیا

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈہاک ججز سے حلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔

جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی تقرری بطور ایڈہاک جج ایک سال کے لیے کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر پہلے رضامندی پھر معذرت کر لی تھی۔

جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کردی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دوبارہ جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) مشیر عالم اور جسٹس (ر) مقبول باقر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر چکے تھے۔

install suchtv android app on google app store