خان پر جیل میں سختی پر سخت نوٹس

بانی پی ٹی آئی فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے صدر اور وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا۔

یہ خط جوڈیشل ایکٹوزم پینل کےسربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھا گیا۔

اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے خط میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں اور ان کو لوگوں سے بھی ملنے نہیں دیا جارہا۔

اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے اپنے خط میں صدر اور وزیر اعظم سے درخواست کی کہ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

install suchtv android app on google app store