نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے ہیں: مریم نواز

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف واپس نہیں آ رہا، پاکستان کی خوش حالی کا دور واپس آ رہا ہے، نواز شریف کو ’مائنس‘ کرنے والے خود ’مائنس‘ ہو چکے ہیں، نوازشریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہو گئی، نوازشریف کا پیغام پاکستان کی ترقی، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے۔

مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں ن لیگ کے بانی میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا۔ خیبرپختونخوا کے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ معمارِ پاکستان ویلکم بیک، سازشیو ’گڈ بائے‘۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے، نوازشریف نے عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی اُنہیں سزا ملی، نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی۔

مریم نواز کا خطاب کے دوران مزید کہنا تھا کہ سازشی نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو، 21 اکتوبر اعلان ہے کہ عوام کی تکلیف کے دن ختم ہونے والے ہیں، 21 اکتوبر اعلان ہے کہ غریبوں کے دُکھ درد کا احساس کرنے والا نوازشریف واپس آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں 5 سال آٹے، گھی، چینی کی قیمت نہیں بڑھی، نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں 47 سال میں مہنگائی کم ترین سطح پر آئی تھی، نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کی معاشی ترقی 6.1 فیصد پر پہنچائی تھی، نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کا واحد آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 2017 میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، نوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان آج بحرانوں کا شکار نہ ہوتا،نوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو آج بجلی گیس پٹرول مہنگے نہ کرنے پڑتے۔

 

install suchtv android app on google app store