شازیہ عباس کا پی ٹی آئی اور سبین گل کا سیاست سے دستبرداری کا اعلان

سبین گل اور شازیہ عباس فائل فوٹو سبین گل اور شازیہ عباس

تحریکِ انصاف کی سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سبین گل نے سیاست اور پی پی 222 کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

تحریکِ انصاف کی سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سبین گل نے ویڈیو بیان کے ذریعے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ سبین گل کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ پُرامن سیاست کی ہے، کبھی جلاؤ گھیراؤ کا حصہ نہیں رہی، 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کرتی ہوں۔

ویڈیو بیان میں سبین گل نے یہ بھی کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کی مریضہ ہوں، سیاست جاری نہیں رکھ سکتی۔

دوسری جانب ملتان کے صوبائی حلقے پی پی 222 سے تحریکِ انصاف کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ بیان میں ان کا کہنا ہے کہ میں 9 مئی کو عمرے کی ادائیگی کے لیے ملک سے باہر تھی، دفاعی تنصیبات پر حملوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

شازیہ عباس کھاکھی کا مزید کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں، ملک دشمن کارروائیوں کی وجہ سے تحریکِ انصاف سےعلیحدگی کا اعلان کرتی ہوں۔ پی پی 222 کی پی ٹی آئی کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی افواج کو قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔

install suchtv android app on google app store