جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری رابطے میں رہتے ہیں: اسد عمر

اسد عمر فائل فوٹو اسد عمر

اسلام آباد کی ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر سابق وفاقی وزیراسد عمر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ فواد چوہدری وقتا فوقتاً رابطہ کرتے رہے ہیں۔ فیصل واوڈا کس کے لیے کام کرتے ہیں ،نوائیڈیا۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ دباؤ بس یہی ہے کہ ہر روز عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں ابھی جیل سے آئے ہفتہ ہوا ہے سات آٹھ بار تو عدالتوں میں پیش ہوچکا ہوں۔ کبھی ہائیکورٹ ، کبھی سیشن عدالت کبھی انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہورہا ہوں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اسدعمر کے خلاف عبوری ضمانت میں توسیع کا معاملے پر سماعت ہوئی۔ اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی گئی۔ ایڈشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پراسد عمر عدالت میں پیش ہوئے۔ بابر اعوان کے ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے ان کے ایسوسی ایٹ وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر ایسوسی ایٹ پراسیکیوٹرنے استدعا کی کہ پراسیکیوٹرکی والدہ فوت ہوئی ہیں۔ اس لیے وہ چھٹی پر ہیں وہ نہیں آسکتے۔ اس لیے رپر سماعت کو ملتوی کیا جائے۔ 

اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں واحد آدمی ہوں جس کے 9 اور 10 مئی کے حوالے سے بیانات موجود ہیں اور ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 10 جون تک ملتوی کر دی۔

 

install suchtv android app on google app store