وزریر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ کے بغداد پہنچنے پر عراقی نائب وزیرخارجہ محمد حسین بحر العلوم، پاکستان کے عراق میں سفیراحمد امجد علی اور سفارتخانے کے اہل کاروں نے استقبال کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو عراقی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی دعوت پر عراق کا دورہ کر رہے ہیں ۔ بلاول بھٹو اور عراقی وزیر خارجہ آج باضابطہ ملاقات کریں گے۔
وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران عراقی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے ۔ وزیر خارجہ نئے پاکستانی سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ زیارات پر بھی جاینگے۔
Foreign Minister Bilawal Bhutto Zardari arrived in Baghdad on a 3-day visit
— The Pakistan Times (@TPakistanTimes) June 5, 2023
Iraqi Deputy Minister of Foreign Affairs welcomed Bilawal Bhutto. pic.twitter.com/7aHXjKBWmX
واضح رہے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، فیصل کریم کنڈی، ناصر شاہ، ندیم افضل چن، مکیش چاؤلہ سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما گزشتہ روز عراق پہنچ چکے ہیں۔