عوام کو نواز شریف اور زرداری کے سہارے نہیں چھوڑا جاسکتا: فواد چوہدری

اڈیالہ جیل کے باہر سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا عمران اسماعیل اور محمود مولوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو۔ اسکرین گریب اڈیالہ جیل کے باہر سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا عمران اسماعیل اور محمود مولوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ 25 کروڑ عوام کو نواز شریف اور آصف زرداری کے سہارے نہیں چھوڑا جاسکتا، نہ ہی عوام کو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سہارے چھوڑا جاسکتا، اس حکومت کو اپوزیشن کے بغیر ایسے کھلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔

اڈیالہ جیل کے باہر سابق پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل اور محمود مولوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ سمجھتے ہیں 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھے گی، پی ڈی ایم کی حکومت موجودہ معاشی حالات کی براہ راست ذمہ دار ہے۔ انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، گرفتار کارکنوں کو جو ان واقعات میں ملوث نہیں تھے اور بے گناہ ہیں انہیں باہر نکالنا ہمارا فرض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی صورت بھی پاکستان کی آنے واکی نسلوں کو بحران کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔

فواد چودھری نے بتایا کہ ہماری تحریک انصاف کی تمام سابقہ لیڈر شپ اسد عمر ، شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر اور دیگر رہنماوں سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسائل کے حل کی طرف جانا ہے اور ہم جائیں گے ہمارا ماننا ہے پاکستان کو مستقل سد باب کرنا ہو گا۔

مزید کہا کہ ہم سب کی مجموعی طور پر یہ ذمہ داری ہے نو مئی کے واقعات نہ ہوتے، دیکھتے ہیں آگے کیسا بڑھنا ہو گا۔

install suchtv android app on google app store