پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ عمران خان کی انتشار کی سیاست کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان انوکھا لاڈلہ ہے، پی ٹی آئی شرپسندوں نے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کی تباہی کو پوری قوم نے دیکھا، عمران خان نے انتشار اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو فروغ دیا، 2014ء میں اس جماعت کی تربیت کی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی انتشار کی سیاست کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، اداروں پر حملے کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے۔