190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل: عمران خان کی ضمانت میں توسیع، بشریٰ بی بی کی درخواست غیر مؤثر قرار

عمران خان اور بشریٰ بی بی فائل فوٹو عمران خان اور بشریٰ بی بی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع کردی جبکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت غیر مؤثر قرار دے دی۔

عمران خان درخواست ضمانت میں پیشی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، اس موقع پر عدالت اور اطراف میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

عمران خان کی190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے کی۔

عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع کرتے ہوئے 3 دن میں احتساب عدالت سے رجوع کرنےکا حکم دے دیا۔

عمران خان کے وکلا نے 8 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت ہدایات کے ساتھ نمٹادی، عدالت کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت سے رجوع نہ کرنےکی صورت میں پیرکو عبوری ضمانت غیر مؤثر ہو جائےگی۔

عمران خان کےخلاف دفعہ144کی خلاف ورزی پرتھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواست کی سماعت بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو رہی ہے۔

درخواست کی ضمانت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کر رہے ہیں۔

جبکہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے این سی اے کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی سماعت کرتے ہوئے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت غیر مؤثر قرار دے دی۔

install suchtv android app on google app store