عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا کوئی کردار نہیں تھا: وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا قطعا کوئی کردار نہیں تھا، عمران خان کو فوج یا رینجرز نے گرفتار نہیں کیا تھا، رینجرز نے گرفتاری میں پولیس کی مدد کی، عمران خان فوجُ پر غلط الزامات لگا رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اب فوجی تنصیبات پر حملے کی توجیح پیش کررہے ہیں، عمران خان کے الزامات بالکل غلط ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کو اکسانے اور منظم حملوں کے جواز اور بہانہ تلاش کررہے ہیں۔ عمران خان فوج کا ان حملوں سے ناتا جوڑ رہے ہیں کیا اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے جو کیا درست ہے؟۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے ابھی اتحادیوں سے مشاورت اور بحث و تمحیث شروع نہیں ہوئی، اگر پابندی کی فوری ضرورت پڑی تو اتحادیوں سے مشورہ بھی کرلیا جائے گا، تحریک انصاف پر پابندی کو خارچ ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی بنانے کے ساتھ متبادل کمیٹی بھی بنادے، اگر مذاکراتی کمیٹی پی ٹی آئی چھوڑ جائے تو کوئی متبادل انتظام بھی ہونا چاہیے، نوازشریف ضرور پاکستان آئیں گے۔

install suchtv android app on google app store