پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا آڈیو بیان سامنے آگیا

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا آڈیو بیان سامنے آگیا فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا آڈیو بیان سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش رہنما مراد سعید نے آڈیو بیان جاری کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری آڈیو بیان میں مراد سعید نے کہا کہ جب دہشتگردی کی جنگ شروع ہوئی تب میری عمر 18 سال تھی، ہم بےگھر ہوئے اور ماں زندہ لاش بن گئی، جو نیشنل کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے خواب دیکھتا تھا اس کا مستقبل تاریک ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پردہ دار بہنوں کو راشن کے لیے لائنوں میں لگتے دیکھا اور پردیس میں والد روتے تھے جس گھر کو بنایا وہ مٹی کا ڈھیر ہوگیا، ہماری زبانوں پرشکوہ تک نہیں آیا،کبھی پاکستان کا برا نہیں چاہا، ہم نے ٹکڑے سمیٹے اور اپنے شہروں کی تعمیر میں لگ گئے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ آج ہم پر دہشتگردی اور غداری کے فتوے لگاتے ہیں، یہ لوگ کون ہیں؟ پی ڈی ایم نے پہلے پروگرام میں پاکستان اور پاکستانی اداروں کے بارے میں زہر اگلا، یہ سارے ہمیں حب الوطنی کا درس دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ملک میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعات کےبعد تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا جس کےبعد سے مراد سعید روپوش ہیں۔

install suchtv android app on google app store