تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفیکشن کے مطابق ہمایوں اختر سمیت ریاض فتیانہ، رائے عزیز اللہ، فیصل شیر جان، طارق دین، حافظ فرحت، وسیم قادر اور اعجاز منحاس کو بھی بلدیاتی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ اسکے علاوہ فرخ حبیب مغربی پنجاب، صداقت علی عباسی شمالی، ڈاکٹر یاسمین راشد مرکزی جبکہ عون عباس بپی کو جنوبی پنجاب کا ریجنل صدر مقرر کردیا گیا۔
جبکہ رائی مرتضی کو مغربی پنجاب، حماد اظہر کو مرکزی پنجاب، اور معین قریشی کو جنوبی پنجاب میں بلدیاتی کمیٹی کے ریجنل جنرل سیکریٹریز تعینات کردیاگیا۔