عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے اُن کو ای سی ایل میں ڈالا جا رہاہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ اداروں سے درخواست ہے کہ 9 مئی کی غیرجانبدارتحقیقات کرائی جائیں جو بھی ملوث ہےاُسے سخت سزادی جائے، لیکن کس کے کہنے پرپولیس خواب خرگوش سوئی رہی یہ سب سے اہم ترین سوالیہ نشان ہے اس کی بھی تحقیقات ہو کوئی بھی محب وطن پاکستانی اپنی فوج کے خلاف نہیں ہوسکتا لیکن PDM کے چوروں کے ساتھ بھی کھڑا نہیں ہوسکتا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ جن کاجینا مرنا پاکستان میں ہے اُن کو ECL میں ڈالا جا رہاہے، جن سزایافتہ مفرور مجرموں کی جائیدائیں اولاد پاکستان سے باہر ہے ان کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے، جب اقتدار کے باہر ہوتے ہیں تو پرائیوٹ جہازوں سے بھاگتے ہیں انکو ECL میں ڈالنا چاہیے، 13جماعتوں کے لیڈر نیلامی میں اور عوام پریشانی میں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کوئی شوگر فیکٹری نہیں ہوتی عوام کے دلوں میں ہوتی ہے آج جون لیگ فصل بورہی ہے کل اُسے کاٹے گی، قصور کا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، یوم تکبیر کےایٹمی دھماکوں پر راجہ ظفر الحق گوہر ایوب اور خود شیخ رشید کو کریڈیٹ دیتا ہوں باقی ساری کابینہ نواز شریف سمیت دھماکوں کی مخالف تھی۔