بلاول بھٹو زرداری کا یومِ تکبیرپرقوم کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ ملک کے جوہری پروگرام سے منسلک تمام سائنسدانوں کو سلام، جوہری پروگرام پاکستانی قوم کے لیے ذوالفقار علی بھٹو کا عظیم تحفہ ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ شہید بھٹو نے کہا تھا ہم گھاس کھا کر بھی پاکستان کو ایٹمی قوت بناکررہیں گے،پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا مشن تھا، بینظیر بھٹو نے بطوروزیراعظم ملکی جوہری پروگرام کی حفاظت کی۔ بینظیربھٹو نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی حکومت کو مکمل حمایت دلایا
بلاول بھٹو نےمزید کہاجوہری پروگرام پرپیپلزپارٹی آج بھی شہیدقائدین کےنقش قدم پرچل رہی ہے، قابل اعتماد دفاعی صلاحیت کی پالیسی پرسختی سےعمل پیراہے۔ پاکستان کاجوہری پروگرام خطےمیں امن واستحکام کے لیے ہے۔