عمران خان صاحب! مذاکرات نہیں آپ کو سزا دی جائے گی: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں آگ لگانے، انتشار پھیلانے، ذہنوں میں نفرت کی آگ بھر کر مسلح جتھے بنانے والے سے بات چیت نہیں ہو سکتی عمران خان صاحب! مذاکرات نہیں آپ کو سزا دی جائے گی۔

ایک بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریاست پہ حملہ کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے، مزاکرات نہیں کئے جاتے عمران خان صاحب یہ مزاکرات کی نہیں این آر آو کی اپیل ہے 60 ارب کا ڈاکہ ڈالنے والے فارن ایجنٹ توشہ خانہ چور اے مزاکرات نہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جاتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو، قومی عمارات، فخر کی علامات پر حملے کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں سے مذاکرات کرنا شہدا کی بے حرمتی ہے ایمبولسنز، ہسپتال، سکول، جلانے،ملک میں فساد، توڑپھوڑ اور انتشار پھیلا کر، نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر انڈیل کر، اب کہتے ہو کہ مذاکرات کرنے ہیں؟ قوم، وطن اور شہداء کے مجرموں، دہشت گردوں کے سرغنہ سے مذاکرات نہیں ہوتے ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مزاکرات یاد آ گئے؟۔

وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ جہازوں میں بھر کر اور لوگوں کو پٹے پہنا پہنا کر پی ٹی آئی بنی تھی جو جماعتیں سیاسی نہیں ہوتیں، وہ اسی طرح بکھر جاتی ہیں نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز سمیت پوری قیادت نے سینکڑوں دن جیلوں اور عقوبت خانوں میں گزارے، جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا لیکن ڈٹ کر کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ نے سرخرو فرمایا۔

ان کا مزید کا کہنا ہے کہ تم نے معیشت پر مذاکرات نہ کئے اب کیوں؟ تم نے کشمیر، سکیورٹی جیسے قومی امور پر بات چیت نہ کی اب کیوں؟ تم کورونا کے مسئلے پر مل کر نہ بیٹھے اب کیوں؟ تم نے فیٹیف کے مسئلے پر مزاکرات نہ کئے اب کیوں؟ ملک میں آگ لگانے، انتشار پھیلانے، ذہنوں میں نفرت کی آگ بھر کر مسلح جتھے بنانے والے سے بات چیت نہیں ہو سکتی۔

install suchtv android app on google app store