ایران کے ساتھ گیس پائن لائن منصوبے کی تکمیل پر مشاورت جارہی ہے: مصدق ملک

مصدق ملک فائل فوٹو مصدق ملک

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے بعد ایران سے بھی گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا خواہشمند ہے، ایران کے ساتھ گیس پائن لائن منصوبے کی تکمیل پر مشاورت جارہی ہے، ایران پر عالمی پابندیاں ہیں جائزہ لے کر فیصلہ جائے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان بارڈر سسٹم کے ذریعے ایران سے پہلے ہی تجارت کررہا ہے، سو میگا واٹ کی بجلی بارڈر ٹریڈ کے ذریعے ایران سے خریدی جارہی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا ہے کہ  دس ارب ڈالر کی پیٹرولیم ریفائنری میں نئی سرمایہ کاری ہونے جارہی ہے، ملک بھر میں پیٹرول کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے روس سے 20 فیصد تیل خریدا ہے، پاکستان میں دنیا بھر سے آئل ریفائنری سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سائفر لہرانے والے گڑگڑا رہے ہیں معافیاں مانگ رہے ہیں، سائفر لہرا کر ملکی تقدس کو پامال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی تنصیبات کو نقصان پہنچانا آگ لگانا کسی صورت برداشت نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store