کوشش کررہے ہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے: وزیر خزانہ

اسحاق ڈار فائل فوٹو اسحاق ڈار

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے، کوشش کر رہے ہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے، 30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائے گا، امید ہے موجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چیلنجزسےگزرہا ہے،2017میں پاکستان دنیا کی24ویں بڑی معیشت تھا،اوراب پاکستان47ویں نمبرپرچلا گیاہے،ہماری معیشت تیزی سےبہتری کی جانب گامزن ہے،ہم نےمل کرپاکستان کودوبارہ24 ویں معیشت بناناہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدےکےحوالےسےہماری ٹیم نےکام مکمل کرلیا،2013 میں پاکستان کوڈکلیئرکیاگیاتھاکہ ڈیفالٹ کرےگا،امیدہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرےگا۔

انہوں نےکہاچینی بینکوں نے2ارب ڈالرہمیں واپس کردیئے،اورہم نےساڑھے5ارب ڈالرکمرشل بینکوں کوواپس کیے،آئی ایم ایف نظرثانی بہت پہلے ہوجانی چاہیےتھی،ہماری ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کام مکمل کرلیا ہے،کوشش کررہےہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوجائے،30جون تک آئی ایم ایف پروگرام ختم ہوجائےگا،امیدہےموجودہ صورتحال سےبھی ڈیل کریں گے۔

install suchtv android app on google app store