خواجہ آصف نے تحریک انصاف پر پابندی کا عندیہ دے دیا

خواجہ آصف فائل فوٹو خواجہ آصف

وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہو گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہرحربہ ناکام ہوا، عسکری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا، 9 مئی کے واقعات اچانک نہیں پلاننگ کے تحت ہوئے ہیں، 9 مئی کو ہونے والے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے گھناؤنے مقاصد تھے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے، عمران خان کے گھناؤنے عزائم تھے جو کسی بھارتی کے ہوسکتے ہیں پاکستانی کے نہیں، جائزہ لیا جا رہا ہےکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے، پی ٹی آئی نے ریاست کو چیلنج کیا ہے، ریاست کی اساس پر حملہ کیا گیا، کون سا جرم ہے جو 9 مئی کونہیں ہو۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی پرپابندی سے متعلق فیصلہ ہوا توپارلیمنٹ سے رجوع کیا جائےگا، عمران خان نے جتنے بھی اقدامات کیے ہیں بھارت میں خوشی منائی گئی، بھارت جوپاکستان کے ساتھ نہیں کرسکا وہ عمران خان نے کیا۔

install suchtv android app on google app store