پنجاب اسمبلی انتخابات؛ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی

سپریم کورٹ فائل فوٹو سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں پنجاب اسمبلی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ کا حصہ ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب الیکشن سے متعلق نظرثانی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے  کہ 2 منٹ میں نظرثانی اپیل خارج کرسکتے ہے مگر عدالت قانونی نکات پر ہی فیصلہ کرنا چاہتی ہے ماضی کو حکومت کے خلاف استعمال نہیں کریں گے۔

سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ کل عدالت نے کہا تھا الیکشن کمیشن کے اٹھائے گئے نکات پہلے کیوں نہیں اٹھائے تھے۔ دوسرا نقطہ تھا وفاقی حکومت پہلے چار تین کے چکر میں پڑی رہی۔ ایک صوبے میں انتخابات ہوں تو قومی اسمبلی کا الیکشن متاثر ہونے کا نقطہ اٹھایا گیا تھا۔ اپنے جواب میں 4/3 کے فیصلہ ہونے کا ذکر بھی کیا تھا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ماضی کو حکومت کے خلاف استعمال نہیں کریں گے۔ حکومت کی نہیں، اللہ کی رضا کے لیے بیٹھے ہیں۔ بہت سی قربانیاں دے کر یہاں بیٹھے ہیں ۔ آپ اپنے ساتھیوں سے کہیں کہ ہمارے دروازے پر ایسی باتیں نہ کریں۔ ایوان میں گفتگو بھی سخت نہ کیا کریں ، ہم اللہ کے لیے کام کرتے ہیں اس لیے چپ بیٹھے ہیں ۔جس ہستی کا کام کر رہے ہیں وہ بھی اپنا کام کرتی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کو گھبرانا نہیں چاہیے۔ عدالت آپ کی سماعت کے لیے بیٹھی ہے۔ کوئی معقول نقطہ اٹھایا گیا تو جائزہ لے کر فیصلہ بھی کریں گے۔ عدالت میں نقطہ اٹھایا گیا لیکن اس پر بحث نہیں کی گئی ۔ کل نظر ثانی کے دائرہ اختیار پر بات ہوئی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store