پچیس مئی کو عام تعطیل نہیں ہوگی: وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

پچیس مئی کو عام تعطیل سے متعلق خبروں پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اہم بیان سامنے آگیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پچیس مئی کو عام تعطیل نہیں ہوگی، ملک بھرمیں عام تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اس حوالے سے سوشل میڈیا پرچلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 25 مئی کو”یوم تکریم شہداء پاکستان“ منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس دن وطن عزیز پر اپنی جان نچھاور کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

اس دن کو منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا اور قوم کو پیغام دینا ہے کہ شہداء، اُنکی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے پاک فوج شہداء کی یادگاروں کو توڑ کر بے حرمتی کی تھی اور جی ایچ کیو سمیت لاہور میں جناح ہاؤس پر بھی مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store