وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مخالفین کے خلاف نفرت پھیلائی، برسراقتدار آتے ہی سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے، آج خود مکافات عمل کا شکار ہے۔
فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے جس نے احتجاج اور دھرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، عمران خان نے اپنے دور میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا، آج عمران خان مکافات عمل کا شکار ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 2018 میں منصوبے کے تحت مسلم لیگ ن کے خلاف سازش کی گئی، عمران خان کی گرفتاری پر ہر شہر سے مٹھی بھر افراد احتجاج کے لیے نکلے، عمران خان نے اپنے کارکنوں کو شرپسندی کی تربیت دی۔