مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے: خواجہ آصف

خواجہ آصف فائل فوٹو خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات ہی سیاسی معاملات کے حل کا واحد راستہ ہے۔

نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کو مذاکرات کے متعدد مواقع دیئے لیکن انہوں نے یہ تمام مواقع ضائع کئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان حکومت کی تمام ممکنہ تجاویز کو رد کررہے ہیں۔

پاک فوج کے کردارکے بارے میں ایک سوال پر وزیردفاع نے کہا کہ قوم مسلح افواج کی قربانیوں کوفراموش نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اورملک میں امن کی بحالی کے لئے پاکستان کی مسلح افواج کی غیرمتزلزل حمایت پر ہمیں فخرہے۔

سرکاری ونجی املاک کے جلائو اورگھیرائو پر پی ٹی آئی کے رہنمائوں اورکارکنوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہداء اورقومی ہیروز کی بے حرمتی انتہائی تشویشناک ہے۔

وزیردفاع نے کہا کہ ایسے تمام واقعات کی تحقیقات کی جائیں گی اورذمہ دارعناصرکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store