ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ نہیں: خواجہ آصف

خواجہ آصف فائل فوٹو خواجہ آصف

وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ کبھی اپنی سیاسی مخالفین کو نشانہ نہیں بنایا،سیاست میں بہت سی حدود کراس ہوئی ہیں، نواز شریف کو سازش کے تحت سیاست سے نکالا گیا ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ نہیں ہے۔

خواجہ آصف سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی ہوئی، خواتین کے تقدس کو پامال کیا گیا، ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ نہیں ہے، ذاتی طور پر شرمندہ ہوں، جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا،جن خاندانوں کا تقدس مجروح ہوا ان سے معافی مانگتا ہوں،گزشتہ چند دنوں میں ملک کے حالات کو بگاڑا گیا،خواجہ آصف عدالت نے لاڈلے کو ہر قسم کا ریلیف دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ کونسا انصاف ہے، کونسی عدالتیں ہیں؟ زرداری صاحب کی ہمشیرہ کو نظربند کیاگیا، شہبازشریف کے گھر کامحاصرہ کیا گیا،مقدمات بنائے گئے۔ میرابیٹا اور بیوی بھی عدالتوں میں پیش ہوتےرہے، پورے پورے خاندان کوعدالتوں میں بلایا گیا۔ میں نےکبھی اپنے سیاسی مخالفین کونشانہ نہیں بنایا۔ ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کالفظ نہیں ہے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پچھلے5سے7سال کی سیاست میں بہت سی حدودکراس ہوئی ہیں، چادر،چاردیواری کاتقدس پامال کرنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، جن خاندانوں کا تقدس مجروح ہوا ان سے معافی مانگتاہوں۔ ذاتی طورپرشرمندہ ہوں جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ فوج پرجس طرح حملےہوئےصدرنےایک لفظ بھی نہیں کہا، مختلف شہروں میں آرمی تنصیبات پر حملہ ہوا، عمران خان والا پراجیکٹ اسٹیبلشمںٹ کالانچ کیا ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store