لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں پاک فوج کا فلیگ مارچ

لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں پاک فوج کا فلیگ مارچ فائل فوٹو لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں پاک فوج کا فلیگ مارچ

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد پاک فوج نے لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں فلیگ مارچ کیا ہے۔

لاہور کے علاقے مین بلیوارڈ، گلبرگ، لبرٹی، جیل روڈ پر فوج نے فلیگ مارچ کیا، فلیگ مارچ میں رینجرز کے اہلکار بھی شامل تھے۔

یہ فلگ مارچ محکمہ داخلہ کی لاہورمیں پاک فوج کی تعیناتی کی درخواست کے بعد کیا گیا۔

دوسری طرف سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ کیا۔

سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں کانسٹی ٹیوشنل ایونیو اور راولپنڈی سمیت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا فلیگ مارچ کیا جا رہا ہے۔

فلیگ مارچ کا مقصد شہر کی سکیورٹی کو فول پروف بنانا ہے۔

install suchtv android app on google app store