منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز بے گناہ قرار

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز بے گناہ قرار فائل فوٹو منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز بے گناہ قرار

احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو کرپشن ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا۔ عدالت نے نیب ریفرنس کو بند کرنے اور ترمیمی آرڈیننس سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں آج وزیراعظم شہباز شریف اور انکے بیٹے شہباز شریف کے خلاف کرپشن ریفرنس کیس میں سماعت ہوئی۔

سپلیمنٹری ریفرنس کے مطابق نیب کو اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف انکوائری کے دوران کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی تھی جس میں عدالت نے نیب کے تفتیشی سے سپلیمنٹری رپورٹ طلب کی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store