قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر اسلم بھوتانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اس موقع پر اسلم بھوتانی نے کہا کہ کمیٹی قومی اسمبلی کی کارروائی سپریم کورٹ کو دینے کے معاملے کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک معاملے کی بھی تحقیقات کرے گی۔
ایف آئی اے حکام نے کہا کہ جس کی آڈیو یا وڈیو لیک ہوتی ہے تو وہ ہم سے خود رابطہ کرتے ہیں کہ یہ جعلی ہے، پھر ہم اس آڈیو یا وڈیو کا فارنزک کراتے ہیں۔