پیپلز پارٹی ایک بار پھر وفاق کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی: شیری رحمان

شیری رحمان فائل فوٹو شیری رحمان

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک بار پھر وفاق کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏کراچی میں ایک بار پھر تیر چلا، بلدیاتی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پیپلز پارٹی کی قیادت، منتخب امیدوار، ووٹرز اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ 11 یونین کونسلز میں سے 7 پر کامیابی پیپلز پارٹی کی مقبولیت اور عوامی اعتماد کا ثبوت ہے، ووٹرز کے اعتماد پر شکرگزار ہیں، ‏پیپلز پارٹی سندھ بھر میں عوامی خدمت میں مصروف ہے یہی وجہ ہے صوبائی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ابھر کے سامنے آئی ہے۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اس کامیابی اور مقبولیت کا سہرا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو جاتا ہے، ‏ہم عام انتخابات کیلئے بھی اتنے ہی پرجوش ہیں، چیئرمین بلاول کی قیادت میں پیپلز پارٹی ملک بھر میں عام انتخابات لڑنے کیلئے تیار ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ہم اپنی مقبولیت ووٹ سے ثابت کرتے ہیں سوشل میڈیا ٹرینڈ سے نہیں، ہم پر امید ہیں کہ پیپلز پارٹی ایک بار پھر وفاق کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔

install suchtv android app on google app store