سہ فریقی مذاکرات، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے

 چین، افغانستان اور  پاکستان کا پرچم فائل فوٹو چین، افغانستان اور پاکستان کا پرچم

سہ فریقی مذاکرات: چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے۔ دونوں وزرائے خارجہ پاکستان میں سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات کے لیے آئے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچے ہیں جب کہ قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ پاکستان میں سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات کے لیے آئے ہیں۔

پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی مذاکرات آج ہوں گے جس میں تجارت اور دیگر معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں افغان وزیر خارجہ کی وزیر تجارت نوید قمر سے ملاقات ہوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store