عمران خان اور سہولت کاروں نے مل کر نواز شریف پر ظلم و ستم کی انتہا کی گئی: خواجہ آصف

خواجہ آصف فائل فوٹو خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور سہولت کاروں نے مل کر نواز شریف اور ان کے خاندان پر ظلم و ستم کی انتہا کی گئی۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں، عدالت عظمیٰ کی چیف جسٹس سے بڑی کوئی عزت نہیں، ثاقب نثار نواز شریف کی دشمنی میں بہت دور نکل گئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران حالات نے کروٹ لی، ثاقب نثار ہی نہیں پی ٹی آئی لیڈر شپ بھی بے نقاب ہوگئی، عمران خان نے ٹکٹوں کیلئے ریٹ لسٹ لگارکھی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ملک آج جن بحرانوں کا شکار ہے اس کا ذمے دار عمران خان ہے، سیاستدان وزیراعلیٰ یا وزیر بن جاتے ہیں مگر تنازع ان کا پیچھا کرتا ہے، عدلیہ کا کام آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے، پنجایت لگانا نہیں، کہاں لکھا ہے عدلیہ مذاکرات کرائے گی۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ  2016 سے 2018 تک نواز شریف کیخلاف مذموم مہم چلائی گئی،ثاقب نثار کا بیٹا ایک کروڑ 20 لاکھ کا ٹکٹ بیچ رہا تھا، عمران خان آئے روز یوٹرن لیتے ہیں، عمران خان نے جتنے بھی اقدامات اٹھائے ان سے پیچھے ہٹے۔

install suchtv android app on google app store