وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن انجینئرخرم دستگیر کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمیوں میں بجلی کی ترسیل بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پاور سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریف کیا گیا۔
وزیر اعظم نے ہدایت جاری ہے کہ اس موسم گرما میں بجلی کی ترسیل میں نمایاں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں.
شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی ترسیل کے لئے نئی ٹرانسمیشن لائنز پر جاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ اس موسم گرما میں بجلی کے صارفین کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جا سکے۔