دیوالیہ ہونے کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، معیشت کی بہتری کیلئے کوششیں جاری ہیں: وزیراعظم

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تصادم اور انتقام کی بجائے مفاہمت، تعاون 22 اپریل کے بعد کی نئی سیاست کی علامت ہے، عمران خان کی بچھائی گئی اقتصادی بارودی سرنگوں کے باوجود پاکستان کی معیشت بدستور رواں دواں ہے، ڈیفالٹ کی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں، معیشت کی بحالی کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے کا ایک سال مکمل ہونے پر بیان میں کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو حالات انتہائی مشکل تھے اور متعدد چیلنجز کا سامنا تھا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونا غیرمعمولی واقعہ تھا۔ اس کی وجہ صرف یہ نہیں کہ عدم اعتماد کے بعد پی ڈی ایم کی حکومت اقتدار میں آئی بلکہ یہ وہ موقع تھا جب پاکستان کی تقریبا تمام سیاسی قوتوں نے مل کر غیر مقبول حکومت کوآئینی طریقے سے ہٹانے کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تصادم اور انتقام کی بجائے مفاہمت، تعاون 22 اپریل کے بعد کی نئی سیاست کی علامت ہے، عمران خان کی بچھائی گئی اقتصادی بارودی سرنگوں کے باوجود پاکستان کی معیشت بدستور رواں دواں ہے، ڈیفالٹ کی تمام پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں، معیشت کی بحالی کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اتحادی حکومت پاکستان کے سفارتی تعلقات کی مرمت اور تعمیر نو کی اسٹیج پر ہے، سفارتی تعلقات اور تعمیر نو کو نیازی حکومت نے شدید دھچکا پہنچایا، ایک سال میں ہم نے ایک پارٹنر کے طور پر پاکستان کی ساکھ قائم کرنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ سال بے مثال سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، حکومت نے بچاؤ ریلیف اور بحالی کی کوششیں کیں، لاکھوں لوگوں کو سماجی تحفظ فراہم کیا اور عالمی برادری کو متحرک کیا، حکومتِ پاکستان کی سیلاب کے حوالے سے ریلیف کے کاموں کو دنیا نے شاندار تسلیم کیا، حکومت نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کے لیے موسمیاتی ڈپلومیسی کا استعمال کیا۔

install suchtv android app on google app store