آئین کی پاسداری کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی فائل فوٹو شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر آئین پر حملہ ہورہاہے، ہم چاہتے ہیں سب آئین پر عمل کریں، پی ٹی آئی چیف جسٹس اور عدلیہ کاساتھ دے گی،آئین کی پاسداری کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پر مقدمہ درج ہوا کہ میں انتشار انگیز گفتگو کی میں معاملات سلجھنے والوں میں سے ہوں چیف جسٹس پاکستان نے فل کورٹ پر بڑا واضح کہا کہ ہم نے رولز کے مطابق چلنا ہے ان رولز کی روشنی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وکلاء کو قانون کی حکمرانی میں آگے آنا ہوگا لاہور ہائیکورٹ بار میں آل پاکستان وکلاء کنونشن میں قرارداد منظور ہوئی ہم جماعت اسلامی کے سربراہ سے ملاقات کرینگے ملک میں مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے لاء ان آرڈر کی صورتحال خراب ہے پولیس گرفتاریوں پر لگی ہے چور سرعام پھر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان رول آف لا کی جنگ لڑنے نکلے ہیں، بلاول بھٹو آئین حملہ کرنے والوں کیخلاف خاموش ہیں، ہم عدالتی فیصلے کے منتظر ہیں، عدالت آئین کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرے تو انتخابات کی توقع کی جا سکتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ حکومت عدالتی فیصلہ کیسے نہیں مانے گی؟ یہ کون ہوتے ہیں نہ ماننے والے، پوری قوم ان کا محاصرہ اور محاسبہ کرے گی، عدلیہ اگر آئین کا تحفظ کر رہی ہے تو خود کو تنہا نہ سمجھے، عوام اور پی ٹی آئی ان کے ساتھ ہیں۔

install suchtv android app on google app store