وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات، عدالتی اصلاحات بل کی منظوری پر مبارکباد

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمٰن ملاقات کر رہے ہیں فائل فوٹو وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمٰن ملاقات کر رہے ہیں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سیاسی، عدالتی اور معاشی معاملات پر وزیراعظم شہباز شریف کو تمام اتحادی جماعتوں کی جانب سے ’بھرپور تعاون‘ کی یقین دہانی کرادی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کی جانب سے انہیں تمام معاملات پر بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے شہباز شریف کو رواں ہفتے پارلیمنٹ سے از خود نوٹس کے اختیارات سے متعلق بل کی منظوری پر مبارک باد دی۔

دونوں رہنماؤں نے پنجاب اور خیبرپختونکوا اسمبلیوں کے انتخابات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں اسمبلیوں کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سربراہی میں حکومتوں نے اکتوبر میں شیڈول عام انتخابات کی تاریخ کے لیے وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کی نیت سے جنوری میں تحلیل کردیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store