پی ڈی ایم حکومت قومی سلامتی کیلئے خطرہ پیدا کرہی ہے: اسد عمر

اسد عمر فائل فوٹو اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کاکہنا ہے کہ حکومت قومی سلامتی کیلئے خطرہ پیدا کررہی ہے، تین ماہ سے بول رہا ہوں کہ آئین خطرے میں ہے، آئین ٹوٹتا ہے تو قومی معاہدہ ٹوٹ جاتا ہے۔

اسلام آباد میں فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آئین پر عمل کرانے کی ذمہ دار ہے، آئین ایک سماجی معاہدہ ہے اگر یہ معاہدہ ٹوٹ گیا تو کچھ نہیں بچے گا، تحریک انصاف ہر حال میں آئین کے ساتھ کھڑی ہے، سپریم کورٹ میں سب قانون کے مطابق ہونا ہے، اگر عدالت عظمیٰ پر حملہ ہوتا ہے تو یہ پاکستان پرحملہ ہوگا، پورا پاکستان سپریم کورٹ کے فیصلےکے ساتھ کھڑا ہے۔

اس موقع پر سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے، ملک میں معاشی اورسیاسی عدم استحکام ہے، ملک کو بھنور سے نکالنے کی امید صرف عدلیہ سے ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بینچ ٹوٹنے سے آئین کو چیلنج درپیش ہوگیا ہے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 30 اپریل تک الیکشن ہونا ہے، 3 ماہ میں ایسا کیا ہو جائے گا کہ سب معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، اور فنڈزآجائیں گے،سیکیورٹی بھی مل جائے گی۔

install suchtv android app on google app store