آئین کا کوئی لاڈلا نہیں 90 دن میں انتخابات کا اٹل فیصلہ ہے: شیخ رشید

شیخ رشید فا ئل فوٹو شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آئین کا کوئی لاڈلا نہیں 90 دن میں انتخاب آئین کا اٹل فیصلہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 فیصد مہنگائی83فیصد پاکستانیوں کی بیروزگاری میں اضافہ تشویشناک ہےپہلےحکومت اوراپوزیشن میں تصادم تھااب حکومت پارلمینٹ کوعدلیہ کےساتھ تصادم کی طرف لےکرجارہی ہےساراملک تقسیم اورتفریق ہو گیاہےملک انارکی اورخانہ جنگی کی طرف جارہاہےاہم فیصلےکرنےہوں گےورنہ یہ کھیل زیاده دیرنہیں چل سکتا۔

 شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مسئلہ پیسےاورسیکورٹی کانہیں نیت کاہےکیونکہ حکومت سےلوگوں کی نفرت اُس جگہ پر پہنچ گئی ہےکہ حکومت عوام میں جانےکےلیے تیار نہیں ہےسپریم کورٹ آئین کےتابے ہےاور آئین کاکوئی لاڈلانہیں90دن میں انتخاب آئین کااٹل فیصلہ ہےجوبھی اس سے بھاگےگاجمھوری نظام کےخاتمے کی بنیادرکھےگا۔

 انھوں نے کہا کہ نون لیگ کا عدلیہ پر حملہ کوئی نئی بات نہیں حکومتی بل الیکشن روکنے کی ناکام کوشیش ہے تبدیلی آئینی ترمیم کے بغیرممکن نہیں ہوسکتی جو عدالت کی حکم عدولی کرےگاوہ بغاوت کو دعوت دے گا پاکستان کے تمام ادارے وزیراعظم سمیت سپریم کورٹ کےحکم کے ماتحت ہیں آٹےکی جگہ موت اوربورا بانٹا جا رہاہے۔

install suchtv android app on google app store