پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جج صاحبان کے آپس کے معاملات سے ہمارا لینا دینا نہیں، سپریم کورٹ کو کمزور ہونے نہیں دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے، جج صاحبان کے آپس کے معاملات سے ہمارا لینا دینا نہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کو کمزور ہونے نہیں دیں گے اور نہ ان کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش برداشت کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلوں پر عملدرآمد کی ذمہ داری عوام پر چھوڑیں، عمل عوام کروائیں گے۔
پوری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے، جج صاحبان کے آپس کے معاملات سے ہمارالینا دینا نہیں،سپریم کورٹ کو کمزور ہونے دیں گے نہ ان کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش برداشت کریں گے سپریم کورٹ آئین پرناک کی سید پر چکے ،فیصلوں پر عملدرآمد کی ذرداری عوام پر چھوڑے عمل عوام کروائیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 29, 2023