حکومت کا عید الفطر پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

وفاقی حکومت کا عید الفطر پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان فائل فوٹو وفاقی حکومت کا عید الفطر پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

حکومت نے عید الفطر پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ریلوے نے اگلے 100 روز کا پلان بنایا ہے، گرین لائن کی طرز پر 30 جون تک دو اور ٹرینوں کو تیار کررہے ہیں، پاکستان ریلوے کو اپنی ٹرینیوں کو اپ گریڈ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکانومی کلاس کو اے سی لیول تک لے کر جانا ہے، عید الفطر پر اسپیشل ٹرینیں چلیں گی۔

دوسری جانب تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کراچی میں کینٹ اسٹیشن لوکو شیڈ پر ریلوے ملازمین نے ہڑتال کردی، جس کے باعث کراچی سے ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

ریلوے ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگیوں تک کام نہیں کریں گے، کراچی سے جانے والی گاڑیوں کے انجن نہیں نکلنے دیں گے، گزشتہ ہفتے بھی ڈی ایس ریلوے نے ادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store