ہمیں تباہ حال معیشت ملی جسے بہتر کرنے میں وقت لگے گا: خواجہ آصف

خواجہ آصف فائل فوٹو خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جب سے بنی تب سے ہم نےکوئی ایسی بات نہیں کی جوآئین کے خلاف ہو، ہمیں تباہ حال معیشت ملی جسے بہتر کرنے میں وقت لگے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کرپشن سے سیلاب کی طرح سارا ملک ڈوبا ہوا ہے، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے اور کرپشن پر قابو پالیں۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ یہ وہ مافیا ہے جس نے چار سال پاکستان کو لوٹا اور اب احتساب سے بچنا چاہتے ہیں، عمران خان چاہتا ہے دوبارہ اقتدار ملے اور خاندان سمیت کرپشن کرنےکا موقع ملے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان کا بیانیہ اب نہیں چلتا، سازش کا سفر امریکا سے شروع ہوا جو بعد میں محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد پر آ گیا۔

install suchtv android app on google app store