عمران خان کو حکومت پر قتل کے الزامات کے ثبوت دینے ہونگے: شیری رحمان

شیری رحمان فائل فوٹو شیری رحمان

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو حکومت پر قتل کے الزامات کے ثبوت دینے ہونگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا بعد میں کہیں میرا بیان "سیاسی" تھا۔ ان کی تمام سیاست دوسروں پر الزام تراشی اور کردار کشی میں گزری ہے لیکن قتل کے الزامات پر سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہم ان الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان عدالت میں پیشیوں اور فردجرم سے بچنے کیلئے سکیورٹی کا حربہ استعمال کر رہے ہیں۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ کیا ان کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے آحاطے میں ہے؟ کیا ریلیوں اور جلسوں میں ان کی جان کوئی خطرہ نہیں۔ عمران خان سکیورٹی خدشات کا بہانا بنا کر عدالت اور جوابدہی سے استثنی مانگ رہے۔

install suchtv android app on google app store