قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کو کل طلب کرلیا۔
ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ عمران خان کو کل نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔
نیب کی جانب سے عمران خان کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے نوٹس ان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ پر بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور اتھارٹی کا مس یوز کیا۔
نیب نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ آپ نے ریاستی تحائف کو بیچا اور ڈکلیئر نہیں کیا۔
عمران خان کو بھیجے گئے نیب کے نوٹس میں آئی فون اور گھڑیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔