رانا ثنا اللہ کا شیریں مزاری کے خلاف کارروائی کا اعلان

رانا ثنا اللہ کا شیریں مزاری کے خلاف کارروائی کا اعلان فائل فوٹو رانا ثنا اللہ کا شیریں مزاری کے خلاف کارروائی کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اورلاقانونیت کی انتہا ہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فرض شناس افسران اور پولیس کے خلاف دہشت پھیلانا اور عوام کو بھڑکانا جرم ہیں، اس جرم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آچکے ہیں، انجام کو پہنچائیں گے، پی ٹی آئی کی شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے، ان کے بیان پرقانونی کارروائی کریں گے، کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ نے پھر دہرایا کہ افسران کیخلاف جھوٹ بول کرعوام کو اکسانا جرم ہے، سوشل میڈیا پر پولیس سمیت اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ، جھوٹ، جعلی وڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے۔

install suchtv android app on google app store